مہاراشٹر کے گورنر ودیاساگر راؤنے معروف فلم اسٹار شاہ رخ خاں کو چوتھا یش چوپڑا میموریل نیشنل ایوارڈ پیش کیا۔کل رات یہاں منعقدہ ایک شاندار تقریب
میں شاہ رخ خاں کو یہ ایوارڈ پیش کیا گیا۔یش چوپڑا نے ہی شاہ رخ خاں کو اپنی مقبول فلم دل والے دلہنیا لے
جائیں گے میں اداکاری کا جوہر دکھانے کا بڑا موقع دیا تھا۔